اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے رائے ونڈ ڈیجیٹل مردم شماری کا افتتاح اے سی آفس میں نمبر لگا کر کیا

بدھ 1 مارچ 2023 19:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) رائے ونڈ ڈیجیٹل مردم شماری کا آغازہوگیا ، اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید اے سی آفس میں نمبر لگا کر افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح رائے ونڈ میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے افتتاحی تقریب اے سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں اے سی رائے ونڈ خرم حمیدنے اپنے آفس پر پہلا نمبر لگا کر آغاز کیا ،تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری مردم شماری ٹیم کو اپنے درست کوائف کا اندراج کروا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے مزید کہا کہ شہری ڈیجیٹل مردم شماری میں حصہ لیں اور مردم شماری ٹیم کیساتھ مکمل تعاون کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ 417عملہ مردم شماری تحصیل بھر میں کام کررہا ہے ،اے سی رائے ونڈ کا مزید کہناتھا کہ مردم شماری کسی بھی ریاست ،ملک کو ترقی کی طرف لیجانے کیلئے بنیادی کردار کرتی ہے وطن عزیز کو آبادی کے لحاظ سے درپیش مسائل کا بہترین حل مردم شماری ہی ہوتا ہے حکومت کے اس اقدام کو بھرپور عوامی پذیرائی ملنی چاہیے شہری عملہ کو مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ حکومت کے پاس ٹھوس اور دسرت معلومات پہنچ سکے انہوں نے شہریوں کو مزید کہا کہ اگر مردم شماری عملے سے کوئی شکایت ہو تو وہ ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں