گورنمنٹ بوائز کالج رائے ونڈ میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

جمعرات 2 مارچ 2023 17:18

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2023ء) گورنمنٹ بوائز کالج رائے ونڈ میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہوا ،،نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج رائے ونڈ میں سپورٹس فیسٹول منعقد ہوا جس میں طلبہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ،مختلف کھیلوں میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل کالج محمد مہدی ،پروفیسر ملک محمد اشرف ودیگر کا کہناتھا کہ طلبہ کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور قوت برداشت پیدا کرنے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،آج کا طالب علم مختلف فتنوں کا شکار ہو چکا ہے موبائل فون کے غلط استعمال سے جہاں طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے وہاں اسکی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورے ہیں تعلیمی اداروں میں کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رہنے سے نشہ کی لعنت سے بچا جاسکتا ہے طالب علم اور نوجوان نسل تیزی خرافات کا شکار ہورہی ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت بھی سرایت کررہی ہے اسکے آگے بند باندھنے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے پوری دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان وطن عزیز میں رہتے ہیں جن کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے جدت اور ٹیکنالوجی کانام پر نوجوان نسل کا خانہ خراب کیا جارہا ہے ایسے حالات میں والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان پر واجب ہے کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،تقریب کے اختتام پر فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں