ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) کے شعبہ انسداد انسانی سمگلنگ کی ایک ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان وسیم عباس اور جیمز مسیح کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے قبضہ سے پاسپورٹس اور سفری دستاویز کی برآمدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے ملزمان پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لوگوں کو عراق کے راستے بارڈر کراس کروا کر ایران پہنچاتے تھے جو دوران سفر لوگوں پر ظلم بھی کیا کرتے تھے۔ ایف آئی اے نے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں