فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال

بدھ 24 اپریل 2024 14:53

فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست 2 رکنی بنچ کو ارسال کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر متفرق درخواست پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی، فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر تھی، عدالت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی فائل جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ دو رکنی بنچ سے فوری رجوع کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں