لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 207ویں روز189 نادہندگان سی4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی26 نادہندگان سی0.65 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 64 نادہندگان سی0.92 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی47نادہندگان سی0.75ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی7نادہندگان سے 0.08ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سی0.28ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 9 نادہندگان سی0.64 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 12 نادہندگان سی0.40 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سی0.64 ملین کی ریکوری کی گئی۔

207 روز سے جاری مہم کے دوران100883 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 89 کروڑ70لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14659 نادہندگان سے 427.74 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13137 نادہندگان سے 680.70 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11337 نا دہندگان سے 383.45ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5927 نادہندگان سی159.63 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 8724 نادہندگان سی233.73 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11769 نادہندگان سے 425.57 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16101 نادہندگان سی187.86 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19229 نا دہندگان سی398.93 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں