غیرمعیاری گندم کی موجود گی پر42 فلور ملز کو بھاری جرمانے، لائسنس معطل

لاہور، بہاولپور اور رحیم یار خان کی 20 فلور ملوں کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے

جمعرات 9 مئی 2024 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کے معیار کی جانچ کیلئے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہزار 160 فلور ملز کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری گندم کی موجودگی پر 42 فلور ملز کو بھاری جرمانے کر کے لائسنس معطل کر دیئے گئے۔لاہور، بہاولپور اور رحیم یار خان کی 20 فلور ملوں کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے جبکہ شیخوپورہ، راولپنڈی، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور بھکر کی 20 فلور ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق فلور ملوں کے لائسنس ایک ہفتے کیلئے معطل کیے گئے ہیں،قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فیصل آباد کی 2 فلور ملوں کے لائسنس کینسل کر دئیے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ آٹے کی گرائنڈنگ میں غیر معیاری، فنگس زدہ گندم، مڈ بالز اور ناقص اجزا ء کے استعمال پر کارروائی کی، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ بلال یاسین نے کہا کہ واضح کہتے ہیں قبلہ درست کر لیں، غیر معیاری آٹے کی موجودگی پر فلور ملر مالکان کیخلاف مقدمات درج ہوں گے، آٹے کے معیار اور روٹی کے وزن میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی،گندم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچا رہے ہیں،

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں