متروکہ وقف املاک بورڈ میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پیر 13 مئی 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری (آن پے اینڈ سکیل ) سیکرٹری پی ایم ای آئی ایف فراز عباس کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بناتے ہوئے ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ڈپٹی سیکرٹری (پرپرٹیز) محمد جاوید کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بناتے ہوئے ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز ندیم دھریجو کو کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بناتے ہوئے ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، اکائونٹنٹ /ایڈمنسٹریٹر آفیسر پی ایم ای آئی ایف محمد ذیشان رمضان کو تبدیل کر کے ا فسر بکار خاص بناتے ہوئے ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی کو اسسٹنٹ /انسپکٹر سرگودھا کی ذمہ داریاں سونپ دیں، وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرفیصل آباد محمد عبد اللہ اویس کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں ڈپٹی سیکرٹری شرائنز تعینات کر دیا ، وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بعد ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)محمد مظہر نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں