-ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

پیر 13 مئی 2024 18:45

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزدفترمیں شہریوں کی بروقت دادرسی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے آج بھی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوںنے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی بروقت قانونی مدد کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

شہری بغیر سفارش اور بلا خوف و خطر میرے دفتراپنے مسائل کے حل کیلئے آسکتے ہیں۔میرے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں فیلڈ بیک اور فولو اًپ کا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ڈویژنز کی سطح پر بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں