ٹ*ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سندس فاؤنڈیشن شادمان آمد

پیر 13 مئی 2024 18:45

/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے سندس فاؤنڈیشن شادمان کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار و دیگر عہدے داران نے اُن کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کامران نے تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تحائف تقسیم کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون اکھٹا کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔ بچوں کی زندگی بچانے کے لئے سندس فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ ڈونیشن جیسے نیک کام کیلئے لاہورپولیس آپ کے ساتھ ہے۔ ٴْ

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں