کنٹرولر امتحانات کابوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کی پریکٹیکل لیب کا اچانک دورہ

پیر 13 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) چوکیدار زاہد سلیمان کو لیب اٹینڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،جب زاہد سلیمان نامی چوکیدار جو کہ لیب اٹینڈنٹ بن کر کام کر رہا تھا تلاشی لینے پر موبائل فون اور متعدد رول نمبر کی پرچیاں برآمد کر لیں،زاہد نامی چوکیدار نے بتایا کہ مجھے سکول کے مختلف اساتذہ نے لیب اٹینڈنٹ بن کر بچوں کی مدد کے لیے کہا تھا ،جس پر کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پریکٹیکل ایگزامنر کو بلیک لسٹ کر کے تاحیات نا اہل قرار دے دیا ،زاہد نامی چوکیدار کے خلاف کارروائی کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں