ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

پیر 13 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق سے گزشتہ روز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وفد میں ممبر اے ڈی پی ہما ڈار، انٹرنیشنل اسپیشلسٹ برام وین اوجن اور کنسلٹنٹ محمد سعد نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں سائیکلنگ ٹریک کا ماسٹر پلان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ماسٹر پلان کی مدد سے شہر کی اہم بلیوارڈ اور شاہراہوں پر سائیکلنگ ٹریک تجویز کیا جاسکے گا۔ایل ڈی اے،ٹیپا سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ماسٹر پلان کی فزیبیلٹی سٹڈی پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔سائیکلنگ کے ماسٹر پلان کی تشکیل سے سائیکلنگ کلچر کے فروغ میں مدد ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ٹیپا کو ایشین بینک کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ انسداد سموگ کے لیے گرینری کے فروغ سمیت دیگر ماحول دوست اقدامات کر رہے ہیں،شہر میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے تمام محکموں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک، پیڈسٹرین و پارکنگ کو بہتر بنانے کا مجوزہ پلان بھی پیش کیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ٹیپا، ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں