مسلح افراد کی جیولری کی بند دوکانوں پر فائرنگ ، خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 14 مئی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) لیاقت آباد کے علاقہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے جیولری کی دو بند دوکانوں پر فائرنگ کر دی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے متاثرہ دوکانوں میں حیدر جیولرز اور ہجویری جیولرز شامل ہیں جن کے مالکان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں