ڈیوٹی کے دوران وفات پانے والے ریلوے ملازمین کی بیوائوں کو انشورنس کی رقم ادا کر دی گئی ،محمد حنیف گل

منگل 14 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے بیوائوں میں انشورنس کے چیک تقسیم کیے۔ ترجمان کے مطابق دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کی 12بیوائوں کو انشورنس کی رقم ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انشورنس چیک تقسیم کے حوالے سے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں دوران فرائض ادا کرتے ہوئے وفات پانے والے ریلوے ملازمین کی بیوائوں میں ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے خود چیک تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر ڈویژنل پرسانل آفیسر سید محمد علی ذیشان زیدی بھی موجود تھے۔ انشورنس کے چیک وصول کرکے بیوائوں نے ڈی ایس ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں