بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

دونوں لڑکیاں اسکن پالش کروانے گئی تھیں،بیوٹی پارلر کی مالکن نے موبائل فون سے نیم برہنہ تصاویریں بنائیں

بدھ 15 مئی 2024 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بیوٹی پارلر میں خواتین کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔نواب ٹائون میں بیوٹی پارلر کی مالک کے خلاف دو لڑکیوں کی نازبیا تصاویریں بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا، دونوں لڑکیاں بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے گئی تھیں۔

(جاری ہے)

بیوٹی پارلر کی مالکن نے موبائل فون سے دونوں لڑکیوں کی اسکن پالش کے دوران نیم برہنہ تصاویریں بنائیں۔

ایف آئی آر کے مطابق بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے پارلر میں آنے والی متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں۔ملزمہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں، سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کروایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں