حکیم عزیزالرحمن جگرانوی مرحوم کی انسانیت اور طب کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا حافظ اسعد عبید

بدھ 15 مئی 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) دارالعلوم دینیہ کمیٹی انجمن حمایت اسلام کے پیٹرن انچیف مولانا حافظ اسعد عبید، انجمن حمایت اسلام کے صدر رستم علی ملک، سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر، چیئرمین دینیہ کمیٹی غلام مصطفی اور آنریری سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد نے بدھ کے روز یہاں ملک کے ممتاز طبی معالج اور طبیہ کالج انجمن حمایت اسلام کے چیئرمین حکیم عزیز الرحمن جگرانوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول،محب وطن، انتہائی متقی پرہیزگار اور نیک سیرت انسان تھے ،ان کی تمام زندگی خدمت خلق، انسانیت کی فلاح و بہبود اور غریب عوام کے مفت علاج و معالجہ میں گزری ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکیم عزیزالرحمن جگرانوی نے طبیہ کالج انجمن حمایت اسلام کے پلیٹ فارم سے جو طبی و رفاہی خدمات سرانجام دیں وہ قابل فخراورقابل تقلید ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں