روڈا کا غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن جاری

غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے متعدد دفاتر سیل ،کمرشل بلڈنگزمسمار کر دی گئیں

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) روڈا کا غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے متعدد دفاتر سیل جبکہ کمرشل بلڈنگزمسمار کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

راوی شہر فیروزوالا میں ہونے اولا آپریشن ضلعی انتظامیہ اورلیگل ٹیم کی نگرانی میں ہوا،آپریشن کی قیادت وقار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر، وقاص ظفر چوہدری اورخیام ریاض نے کی۔آپریشن میں الکبیر انڈسٹریل ا سکیم ،امن ،حسین بلاک اور الجنت ہائوسنگ کے خلاف کارروائی کی گئی،دوران آپریشن غیر قانونی ہاسنگ اسکیموں کی سڑکیں اورسیوریج توڑ دیا گیا ۔ وقار احمد نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے والے دفاتر جلد ڈی سیل کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں