ط*عدالت میں اہلکار پر تشدد کیس میں ملوث تینوں وکلاء کی عبوری ضمانت میںنتوسیع

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ کی عدالت میں اہلکار پر تشدد کیس میں ملوث تینوں وکلائ کی عبوری ضمانت میںنتوسیع کر تے ہوئے فریقین سے 21 مئی کو جواب طلب کر لیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاران کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ بے بنیاد اور وکلائ کو دبائو میں لانے اور ہراساں کرنے کیلئے دائر کیا گیا ،درخواست گزار شامل تفتیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں ،عدالت درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت منظور کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں