ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون گرفتار

گرفتار ملزمہ نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 19لاکھ بٹورے‘ترجمان

جمعہ 17 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے چھاپہ مارکر خاتون انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

بیان میں کیا گیا کہ ملزمہ نے شکایت کنندہ کو ترکیہ بھجوانے کے نام پر 19لاکھ روپے بٹورے اور ملزمہ متاثرہ شہری کو بھجوانے میں ناکام رہی، ملزمہ رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئی تھی۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں