ا*ڈاکٹر طاہر القادری18 مئی کوبرطانیہ میںویمن کنونشن سے خطاب کریں گے

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 18 مئی بروز ہفتہ منہاج القرآن ویمن لیگ برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ویمن کنونشن سے خطاب کریں گے۔کنونشن سے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری بھی خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری برطانیہ کے وقت کے مطابق سہ پہر 4بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 8بجے شب خطاب کریں گے۔

برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم خاندانوں کی دینی نہج پر تعلیم و تربیت کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل انتہائی متحرک کردار ادا کر رہی ہے ۔18مئی کا کنونشن ہر اعتبار سے تاریخ ساز ثابت ہو گا ،خواتین کی ایک بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کیلئے رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ کنونشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبرز اور عہدیدار شرکت کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں