oشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی منہاج القرآن کے

qمرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور کی صحت یابی کیلئے دعا

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی رہنما،ناظم دعوت ، معروف مذہبی سکالر علامہ غلام ربانی تیمور جو گزشتہ شب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سروسز ہسپتال لاہور میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج علامہ غلام ربانی تیمور کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی،صوبائی وضلعی رہنمائوں و کارکنان نے علامہ غلام ربانی تیمور کی ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں