ٹیوٹا کے اداروں میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ، اکتوبر میں شام کی کلاسوں کا آغاز ہوجائے گا‘ شافع حسین

انڈسٹری اور اکیڈمیا کے مابین روابط بڑھانے کا میکانزم تیار، چیمبرز کی مشاورت سے ٹیوٹا بورڈ اور ڈسٹرکٹ بورڈز جلد مکمل ہونگے

اتوار 19 مئی 2024 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی، انتظامی، تدریسی ،لیبز کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران ٹیوٹا کے اداروں میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور رواں سال ماہ اکتوبر میں شام کی کلاسوں کا آغاز ہوجائے گا، اجلاس میں ٹیوٹا کی 20ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کی بھی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی ڈیمانڈ پورا کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے،اس مقصد کیلئے ٹیوٹا کے اداروں اور ان کی لیبز کی اپ گریڈیشن کا پلان بنایا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 6 اداروں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا اور چیمبرز کی مشاورت سے ٹیوٹا بورڈ اور ڈسٹرکٹ بورڈز جلد مکمل ہوں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈمیا میں روابط بڑھانے کے لئے میکانزم بنالیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سینٹرز آف ایکسیلنس بنائے جارہے ہیں، صوبائی وزیر نے ٹیوٹا کے اداروں میں سٹاف اور طلبہ کی بائیو میٹرک حاظری کا سسٹم جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، چئیرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر نے ادارے کے ایشوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سیںنئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ اور ٹیوٹا کے افسران کی اجلاس نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں