الحمرا آرٹس کونسل میں ہفتہ صفائی شروع،27 مئی تک جاری رہے گا، ترجمان

پیر 20 مئی 2024 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) الحمرا آرٹس کونسل میں کل (پیر)سے ہفتہ صفائی منایا جا رہا ہےجس میں ادارہ اپنے مختلف پروگرامز میں عوام کوصفائی بارے آگاہی دے گا۔ترجمان کے مطابق ہفتہ صفائی 20تا 27مئی جاری رہے گا،الحمرا کے دونوں کمپلیکسز میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے بڑی تعداد الحمرا آتی ہے جن کو مثالی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے،الحمرا افسران و ملازمین کو پیپر استعمال کرنے کی بجائے ڈیجیٹل میڈیا سے مدد لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الحمرا کے تمام ہالز، آئوٹ ڈور، ادبی بیٹھک، سٹوڈیو، الحمرا میوزیم و اکیڈمی ودیگر شعبوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی چیک کی جا تی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں