الحمراء میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں

الحمراء دس روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد 27مئی سے کریگا

پیر 20 مئی 2024 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیرا ہتمام شب وروز ادبی و ثقافتی پروگرامز جاری ہیں۔الحمراء دس روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کرئے گا۔تیاریاں مکمل کر لیں گئیں،فیسٹیول 27مئی سے شروع ہوگا۔2جون کو محفل قوالی میں نامورقوال نجم الدین ،سیف الدین ،ْ ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کریں ۔

(جاری ہے)

الحمراء سمر کیمپ انعقاد کرئے گا، ڈرائنگ، پینٹنگ ،کتھک ،تھیٹر ،خطاطی اور سکپچر و دیگر شعبوں میں کلاسز منعقد کرئے گا۔

الحمراء تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ آیکھیاں، ہوا کچھ یوں،رہے کوئی نغمہ گر سلامت، مانی، تیسری دستک،ریلوے اسٹیشن،کہو مجھ سے محبت ہے، گوگی جورو 2.0،تیری جان کی قسم اور آیکھیاں والیوں پیش کئے جائیں گے۔واضح رہے فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی ہی الحمراء کی سپرٹ ہے۔محدود وسائل میں ادب و ثقافت کی خدمت کا یہ سفر الحمراء کا اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں