صوبائی وزیر صحت کا میو ہسپتال کا دورہ،شعبہ کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

منگل 21 مئی 2024 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کا تفصیلی دورہ کیا،خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال میں کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کی خوشخبری سنا دی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی سی پروفیسر فرقد عالمگیر،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود،پروفیسر آف کارڈیک سرجری پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، پروفیسر آف کارڈیالوجی پروفیسر عمران، ڈاکٹر ندیم الہی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا،پروفیسر عرفان عظمت اللہ اور پروفیسر عمران نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے جا رہے ہیں،ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں ایچ آر کو مکمل کریں گے۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے جلد اعلی سطح کا اجلاس بلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں