وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا

بدھ 22 مئی 2024 16:59

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال IIفیصل آباد کا دورہ کیا۔ہسپتال میں قائم کی گئی ان ڈور فارمیسی کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت نے فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کو چیک کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کی انسپکشن کی۔صوبائی وزیر صحت نے وارڈز کے باہر مریضوں کے لواحقین کے لئے بیٹھنے کے اضافی انتظامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعبداللہ نیئر شیخ نے صوبائی وزیرصحت کو بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی انسپکشن کرکے انتظامات کو چیک کررہا ہوں۔ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے واضح تبدیلی آئی ہے۔الائیڈہسپتال II کی اپ گریڈیشن بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہسپتال کی وسعت سے مریضوں کو علاج معالجہ میں خاطر خواہ سہولیات ملیں گی۔ہسپتال کو درپیش مسائل کا بھی ازالہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں