زیر تربیت ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ افسران کے 9 رکنی وفد کاپارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2024 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) زیر تربیت ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ افسران کے 9 رکنی وفد نے جمعہ کے روز پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران وفد نے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دوران ملاقات وفد کو پی ایچ اے کے ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ منصوبہ جات بارے بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ افسران کو پی ایچ اے کی جانب سے ماحولیاتی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وفد کو ناصر باغ آرٹ گیلری، جاگنگ ٹریک، کمرشل نرسری، یوگا سنٹر سمیت دیگر منصوبہ جات بارے بریفنگ بھی دی گئی،افسران کو پی ایچ اے کی جانب سے منعقد کروائے جانے والے تقریبات بارے اور مالی خود مختاری کے لیے کئے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا،افسران کو پی ایچ اے کے زیر انتظام جیلانی باغ کا دورہ بھی کروایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں