صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا لال پل اور بٹ چوک کا تفصیلی دورہ ،ریلوے ٹریک ،ٹریفک روانی کا جائزہ

پیر 27 مئی 2024 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ لال پل اور بٹ چوک کا تفصیلی دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ریلوے ٹریک اور ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔اس موقع پرخواجہ سلمان رفیق نے شہریوں سے ٹریفک روانی بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مغل پورہ لال پل اور بٹ چوک پر ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کیلئے دورہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک روانی کو بہتر کرنے میں عوام بھی انتظامیہ کا ساتھ دے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سڑکوں کی مرمت اور کشادگی سے عوام کیلئے ٹریفک روانی میں بڑی حد تک آسانی پیدا ہو گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق جلد اپنی انجینئرنگ ٹیم کو لال پل اور بٹ چوک بھیجیں گے۔ ہمیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانا چاہئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی جی ایل ڈی اے کو سڑکوں کی مرمت اور کشادگی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں