جنر ل ہسپتال کو مثالی مریض دوست ادارہ بنایا جائے گا، پروفیسر خالد محمود
جمعہ 1 جنوری 2016 22:29
لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے سال نو کے آغاز پر ادارہ پی جی ایم آئی، امیرالدین میڈیکل کالج و ایل جی ایچ کے ڈاکٹرز و طلبہ اور دیگر ملازمین کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال کے دوران جنرل ہسپتال کوجدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک جدید علاج گاہ میں بدلنے اور امیر الدین میڈیکل کالج کو طبی تعلیم کانمبر ون ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح2016ء کے دوران بھی یہ ادارے انسانی صحت اوربیماریوں کے علاج کے حوالے سے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کامعیار بلند سے بلند تر کرنے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔(جاری ہے)
جنر ل ہسپتال کوآئیڈیل مریض دوست ادارہ اورامیرالدین میڈیکل کالج کومثالی درسگاہ بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی میڈیکل ٹیم کا ”ماٹو“ قیمتی انسانی جانوں کوبچانے اور امراض سے بچاؤکیلئے علاج معالجے کی ہر حد تک جاناہے ۔
نئے سال کے دوران خدمات کا سلسلہ میڈیکل تعلیم کے شعبے میں درس و تدریس کے میدان میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ 2016کے دوران جنرل ہسپتال میں زیر تعمیر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اپنے مبارک ہاتھوں سے اس کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی اور پولیو کے خلاف جنگ سے لے کر دماغی امراض کے علاج تک ہرطبی شعبے میں ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج نے اپنے اولین نتائج میں ہی صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنا دی ہے ۔ادارے کی کارکردگی اس امر کا واضح پیغام ہے کہ آنے والے برسوں میں اس کالج سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات بنی نوع انسان کی خدمت کے نئے باب رقم کریں گے اور شہریوں کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کا معیار مزید بلند ہو گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے