مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،شہبازشریف

جمعرات 24 نومبر 2016 22:53

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین کی بہادری اور جرأت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج کے جری سپوتوں نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور پاک فوج کے شہید ہونے والے یہ بہادر سپوت بھی 20 کروڑ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں