بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے‘ سجاد علی

اتوار 12 اگست 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) معروف گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ لوگ اچھا اورخالص میوزک سننا چاہتے ہیں مگر دور حاضر میں پا پ گلوکاری کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میوزک کی جو بنیاد ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے۔حکومت کو دم توڑ تی میوزک انڈسٹری اور اس سے وابستہ گلوکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فنکار وں کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ گلوکار عزت سے زندگی گزار سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں