گلوکارہ فریحہ پرویز 2فروری کو اپنی سالگرہ منائیں گی

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

گلوکارہ فریحہ پرویز 2فروری کو اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) گلوکارہ فریحہ پرویز 2فروری کو سالگرہ منائیں گی۔ فریحہ پرویز 2فروری 1980ء کو لاہور پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ پی ٹی وی لاہور سنٹر سے متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر کے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔ بعدازاں انہوں نے اداکاری چھوڑ کر اپنی پوری توجہ گلوکاری کی جانب مرکوز کرلی ۔ انہوںنے درجنوں میوزیکل البم ریلیز کیے جو بڑے مقبول ہوئے ۔ گلوکارہ سالگرہ اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں