گلوکارملک آصف شہزاداورنشاء مہر کا پہلا مشترکہ گیت’’نی متراں نے ناں لکھیا‘‘ مکمل عید الاضحی پر ریلیز کیاجائیگا

ہفتہ 18 مئی 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) معروف گلوکار ملک آصف شہزاد اور گلوکارہ نشاء مہرکا پہلا مشترکہ گیت مکمل،تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز AR سٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔اس گانے کی شاعری و کمپوزیشن ملک آصف شہزاد کی تیار کی ہوئی ہے اس کامیوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے ۔اس گانے کی ویڈیو اگلے ہفتے میں بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہائوس پرمکمل کی جائیگی جس میں گلوکار ملک آصف شہزاد اور نشاء مہرکے ساتھ ساتھ معروف کامیڈین غٖار لہری بھی پرفارم کرینگے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری دینگے جس کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیامیں مکمل کی جائیگی۔

اس گانے کی ویڈیو کو عیدالاضحی سے قبل ملک آصف شہزاد کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ملک آصف شہزاد نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے سولو ویڈیوز ہٹ ہوئے ہیں گلوکارہ نشاء مہرکے ساتھ ان کا پہلا ڈیوٹ سونگ ہے جو ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیگا۔ملک آصف شہزاد کا کہناتھا کہ گلوکارہ نشاء مہر آواز کی دنیامیں ایک نیا اضافہ ہے جو بہت اچھا گاتی ہیں اور انشاء اللہ کم وقت میں اپنا بہت زیادہ نام بنالے گی۔

گلوکارہ نشاء مہر کا کہناتھا کہ یہ گانا ان کے سنگنگ کیرئیر کا پہلا گانا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کا یہ پہلا گانا ملک آصف شہزاد کے ساتھ ہے انشاء اللہ ان کا یہ پہلا ڈیوٹ سونگ میوزک لوورز کو بہت بھائے گا آپ کہ سکتے ہیں کہ یہ گانا میوزک لوورز کے لیئے بڑی عید کا بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں