دوسرا فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ :اپالو سپورٹس نے فیاض خان میموریل کو 52 رنز سے ہرادیا

جمعرات 29 نومبر 2018 14:29

دوسرا فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ :اپالو سپورٹس نے فیاض خان میموریل کو 52 رنز سے ہرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) کشمیر کرائون شاہدرہ گرائونڈ پر دوسرے فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے احسن علی کی شاندار بائولنگ کی بدولت فیاض خان میموریل کلب کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 31.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ بلال ارشاد نے 66، احسن علی 22 اور محمد ارسلان نے 19 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

فیاض میموریل کی طرف سے عثمان نے 3/26، عامر 2/15 اور سعود ارشد نے 2/31 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں فیاض میموریل 27 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 114 رنز بناسکی۔ عدنان فیاض نے 34 اور سعود ارشد نے 29 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے لیفٹ آرم سپنر احسن علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5/16، عرفان بٹ 2/19، سلمان علی 2/28 اور محمد ارسلان نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔ رب نواز، ریاض الدین ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے احسن علی کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ فیض رسول، منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں