میڈیا میں خبریں بے بنیاد،جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے اور ٹیم کے مفاد میں ہے: سعید اجمل

جمعرات جنوری 23:21

میڈیا میں خبریں بے بنیاد،جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے اور ٹیم کے مفاد میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے پابندی کے شکار قومی کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میں اپنے مداحوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ورلڈ کپ میں میری شرکت سے متعلق جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے اور قومی کرکٹ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ باو¿لنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، میں اچھے ہاتھوں میں ہوں اور میرے مفاد کا خیال بھی رکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ بورڈ اور اس کے چیئرمین نے ہمیشہ میری بہتری کے فیصلے کئے اور میرے مفاد کا خیال رکھا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں ہی ہو گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments