نوجوانوں کو فنی تربیت دینا اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

جمعرات 16 مئی 2024 21:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے وہ اچھا روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ( جمعرات کو )اپنے دفتر میں اسٹیوٹا کے زیر انتظام تعلیمی مراکز کے پرنسپلز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹیوٹا کے ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر حکام نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو اپنے ادارے کے کاموں اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے انہیں اسٹیوٹا کے مراکز میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، سنٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔میٹنگ میں اسٹیوٹا لاڑکانہ کے ریجنل ڈائریکٹر، اسٹیوٹا کے 20 مراکز کے پرنسپلز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں