چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈائریکٹر کا ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

جمعرات 23 مئی 2024 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے فنانس ڈائریکٹر کاظم علی بھٹو نے محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کے ہمراہ چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور ایمرجنسی وارڈ کو مکمل ایئر کنڈیشنڈ کرنے، نئے بیڈز اور لائٹنگ و صفائی کے نظام کو بہتر بننے کی ہدایات جاری کیں تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس کاظم علی بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایت پر چانڈکا ہسپتال کے تمام شعبہ جات بالخصوص ایمرجنسی وارڈ میں جدید سہولیات فراہم کرنے سمیت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا کام شروع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں