اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی کی زیرصدارت حب شہر میں ریڑھی بانو کے لئیے جگہ کے تعین کے سلسلے میں اجلاس کاانعقاد

منگل 14 مئی 2024 21:25

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی کی زیرصدارت حب شہر میں ریڑھی بانو کے لئیے جگہ کے تعین کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی کی زیرصدارت حب شہر میں ریڑھی بانو کے لئیے جگہ کے تعین کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف افیسر سید سلیم شاہ ڈی ایس پی ٹریفک شمن علی ٹریفک انچارج میرمحمد جتک ریونیو ڈپیارٹمنٹ کے پٹواری عبدالطیف رونجھو اسسٹنٹ اے سی افس مرتضی شیخ ودیگر موجود تھے اجلاس میں ریڑھی کے کھڑے کرنے کے لئیے مستقل حل سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں ریڑھی بانو کے لئیے حب ساکران روڈ کے قریب قبرستان کی دیوار کے ساتھ بلدیہ سبزی مارکیٹ اور سوک سینٹر حب کے قریب جگاہوں کو مختص کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جس کے بعد اجلاس کے تمام شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اور چیف افیسر سید سلیم شاہ کی نگرانی میں ریڑھی بانوکے لئیے مختص کی گئی جگاہوں کا باقاعدہ معائنہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں