غ*محکمہ صحت لسبیلہ نے میونسپل کمیٹی اوتھل کے تعاون سے مچھر مار اسپرے کا آغاز

منگل 14 مئی 2024 22:25

؁لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت لسبیلہ نے میونسپل کمیٹی اوتھل کے تعاون سے مچھر مار اسپرے کا آغاز اوتھل سے کردیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب سے مچھروں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین اوتھل سید سومار شاہ کاظمی uکے خصوصی تعاون سے گزشتہ رات اوتھل شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیم نے اسپرے کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کیجانب سے ضلع بھر میں مچھر مار اسپرے کا آغاز کردیا ہے اوتھل کے شہری و مضافاتی علاقوں میں کل سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے مچھر مار یہ مہم بیلہ،لاکھڑا سمیت دیگر علاقوں میں بھی شروع کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں