ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت مدارس کے منتظمین کا اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 12:41

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت مدارس کے منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ مدارس کے منتظمین کو طلباء و طالبات کے لئے کھیل کے ٹورنامنٹ سمیت غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے ضلعی انتظامیہ مواقع فراہم کرے گا اور مختلف ایوینٹس منعقد کرائے گا جبکہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے دینی و دنیاوی تعلیم کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے کونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی مولوی اسلم مولوی امان اللہ مینگل و دیگر علمائے کرام سمیت ضلعی سپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر حب کی تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں