کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز سے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کی ملاقات

پیر 13 مئی 2024 19:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز سے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ نے ملاقات کی۔اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو (بلڈنگ) احمدین انجینئیر محمد انور لونی اور دیگر آ فسران بھی موجود تھے کمشنر نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران خان بلوچ کو مبارکباد دی اور انہیں ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کر نے ، سکولوں کے دورے کرنے اور پبلک لائبریری میں سہولیات کی فراہمی و دیگر اہم مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ضلع لورالائی احمد دین کو سپورٹ کمپلکس میں جاری کام کو تیز کرنے اور ایک ویزٹ شیڈول ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے بعد موجودہ حکومت کا سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر یے جس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے قبل ازیں کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے گرلز ہائی سکول کینٹ اور گرلز ہائی سکول تحصیل روڈ کا دورہ بھی کیا اور سکولوں میں جاری پڑھائی و دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا انہوں نے سکولوں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں