k پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے، ر شمس حمزہ زئی

اتوار 26 مئی 2024 18:45

گ*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شمس حمزہ زئی اور پارٹی کے سینئر رہنماء سردار نصیب خان حمزہ،زئی کی پیپلز پارٹی کے ڈویژنل دفتر لورالائی آمد، شمس حمزہ زئی کو نائب صدر بننے پر پیپلز پارٹی کی جیالوں نے مبارکباد دی اورمٹھایاں تقسیم کی اور خوشی کا اظہار کیا، جیالوں نے جئے بھٹو ،چیرمین بلاول بھٹو زرداری۔

(جاری ہے)

شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے نعرے لگائے نائب صدر شمس حمزہ زئی نے تمام جیالوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کی بہت سی قربانیاں ہے، پیپلز پارٹی کارکنوں اور جیالوں کو اپنا سرمایہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو بوجھ میرے کندھے پر ڈالا ہے انشااللہ پہلے سے بھی بڑھ کر بھٹو ازم کو اپنا کو یونین کی سطح سے لیکر صوبائی سطح تک پہنچانے میں پارٹی کے جیالوں کے ساتھ ملکر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ اپنے حق کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور انشااللہ جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے ہم اپنے حق کے لئے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں