ہزارہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ سپورٹس مقابلے شروع

پیر 18 نومبر 2019 14:58

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ہزارہ یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ سپورٹس مقابلے ہزارہ یونیورسٹی میں شروع ہو گئے۔ گیمز میں 9 بوائز اور 7 گرلز کے مقابلے ہو رہے ہیں۔ باسکٹ بال، ہینڈ بال، چک بال، فٹ بال، والی بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ہاکی اور اتھلیٹکس شامل ہیں، یہ مقابلے 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی سید خالد جلال شاہ کے مطابق ان مقابلوں سے یہ فائدہ ہو گا کہ آئندہ انٹر کالج انٹروسٹی کیلئے ٹیمیں بنانے میں مدد ملے گی۔

کوچ تمریز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنسنی خیز مقابلے 20 نومبر تک جاری رہیں گے اور آئندہ انٹر کالج میں ہزارہ یونیورسٹی کے کھلاڑی عمدہ پر فارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور تمام گیمز میں پوزیشن لینے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کیلئے مختلف گیمز کے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں