بالاکوٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ٹی ایم او سمیت تمام سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 29 جون 2019 16:55

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2019ء) بالاکوٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ٹی ایم او سمیت تمام سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سیاحت کے دورہ بالاکوٹ کے موقع پر اندھی کے دوران شاپنگ بیگز کے ہوا میں اڑتے نظاروں نے ٹی ایم اے بالاکوٹ سٹاف کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر نے دورہ بالاکوٹ کے موقع پر صفائی کے ناقص انتظامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملہ سے جواب طلبی کرتے ہوئے ٹی ایم او بالاکوٹ سمیت تمام سٹاف کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں