بالاکوٹ کی تعمیر و ترقی کے فروغ کیلئے دو رائے نہیں، وسائل کی کمی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتی‘ تحصیل ناظم

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) بالاکوٹ کے تحصیل ناظم الاعلیٰ سید ابراہیم احمد نے کہا ہے کہ تحصیل بالاکوٹ کی تعمیر و ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی دو رائے نہیں، اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ وسائل کی کمی بھی ان کی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کر سکتی، الحمد الله قول و فعل میں تضاد کے قائل نہیں، جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے، ان کی عوامی فلاح و بہبود کی جدوجہد نئی نہیں، ان کی تحصیل کا ہر فرد اس سے آگاہ ہے۔

ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے جملہ ممبران کی جانب سے بھاری اکثریت سے بجٹ کی منظوری اس امر کی غماز ہے کہ تحصیل کونسل کا ہر فرد علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے آپس میں متحد و متفق ہیں، انشاء الله اپنی کونسل کے ممبران ہی کی طاقت سے وہ تحصیل بالاکوٹ کی تعمیر و ترقی کے انقلابی دور کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

سید ابراہیم احمد نے کہا کہ تحصیل بالاکوٹ حدود میں عوامی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کیلئے ایک جامع اور ٹھوس پالیسی کے تحت انقلابی اقدامات اُٹھائیں گے، تعلیم و صحت اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میڈیا کی جانب سے بھرپور رہنمائی فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں، ان کی طرف سے جن مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے انہیں حل کرنا وہ اپنی ذمہ داری ہی نہیں فرض اولین سمجھتے ہیں، مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعہ ملک و ملت کی انقلابی خوشحالی اور تعمیر و ترقی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں