بالاکوٹ، جرید میں جنگلی ریچھ کے حملے میں 55 سالہ شخص زخمی،ہسپتال منتقل

جمعرات 14 ستمبر 2023 20:35

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2023ء) بالاکوٹ سے چند کلو میٹر دورجرید کے مقام پر جنگلی ریچھ نے گھر میں موجود55سالہ شخص پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح جنگلی ریچھ نے 55 سالہ عمر خطاب ولد خوشحال خان پر اس وقت حملہ کر کے اسےشدید زخمی کر دیا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھا۔شوروغل پر قریبی آبادی کے لوگ اکٹھے ہو گئے تاہم ریچھ موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔مقامی افراد نے حملے میں زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹربالاکوٹ پہنچایا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں