مانسہرہ ناران جلکھڈ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھنول کے مقام پر بند ہو گیا،کے ڈی اے

اتوار 12 مئی 2024 13:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)نے تمام سیاحوں اور مقامی افراد کو اطلاع دی ہے کہ مانسہرہ ناران جلکھڈ روڈ گھنول کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ این ایچ اے سڑک کو کھولنے کا ذمہ دار ہے اور اس سے روڈ کلیئرنس کی درخواست کی گئی ہے،کے ڈی اے سڑک کو جلد کھولنے اور سڑک پر پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نےسیاحوں سے گزارش کی کہ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر سڑک کھلنے تک کاغان ویلی کی طرف سفر سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں