وفاقی محتسب کےایڈوائزرکی اوگی میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات اورمسائل کے حل کی یقین دہانی

پیر 13 مئی 2024 20:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی محتسب کےایڈوائزر عبدالغفور بیگ کی اوگی میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف محکموں کے خلاف مسائل اور شکایات کے انبار لگا دئیے۔ایڈوائزرنے مسائل کے پائیدار حل اور شکایات کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی۔پیر کے روز کھلی کچہری کاانعقاد ہائی سکول اوگی کے ہال میں کیاگیا۔کھلی کچہری میں اے سی اوگی سلیم خان اورڈی ایس پی عارف خان،ٹی ایم اوعامرشہزاد کے علاؤہ تمام وفاقی ، صوبائی محکموں کے افسران اورنمائندوں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں لوگوں نے سوئی گیس،واپڈا،پی ایچ اے ،تعلیم،سمال ڈیمز اوردیگرمحکموں کے خلاف شکایات کیں اورمسائل بھی پیش کئے۔وفاقی محتسب کے ایڈوائزر نے شکایات سنیں،تحریری درخواستیں بھی وصول کیں اور قانون کے مطابق ایکشن کی بھی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس کھلی کچہری کے انعقادکامقصد دوردرازعلاقوں کے عوام کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سے آگاہی اورشکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ کھلی کچہری میں بھی جومسائل پیش کیے گئے ہیں وہ حل ہوں گے اورشکایات کنندگان کوتمام پراگرس سے باخبربھی رکھاجائےگا،کھلی کچہری سے انورسعیدخان،عطاء اللہ تنولی ،ثاقب ثانی،سیدرفیق شاہ،غلام محمد،خوشحال تنولی،شیرمحمداوردیگرنےبھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں