ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ریجن کا ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ضلعی دفتر کا دورہ، ریسکیورز کی حاضری اور آلات چیک کئے

منگل 14 مئی 2024 16:08

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ ریجن) ارشد اقبال نےریسکیو 1122 مانسہرہ کے ضلعی دفتر کا دورہ کیااور ریسکیورز کی حاضری اور آلات چیک کئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے ریجنل ڈائریکٹر (نارتھ ریجن) ارشد اقبال کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ریجن نے تمام ریسکیورز سے ملاقات کی اور ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن تمام آپریشنل وہیکلز، ادویات اور آلات چیک کئے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے سٹیشن میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلز ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے 24 گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور مفت ریسکیو 1122 کی سروسز فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں