ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کوہسار چلڈرن اکیڈمی کے بچوں اور سٹاف کے لئے ٹریننگ سیشن

منگل 14 مئی 2024 16:33

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کوہسار چلڈرن اکیڈمی کے بچوں اور سٹاف کے لئے ٹریننگ سیشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹریننگ وینگ ٹیم نے کوہسار چلڈرن اکیڈمی مانسہرہ کے بچوں اور سٹاف کے لئےضلعی سٹیشن میں فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق چار روزہ تربیتی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیشن کے دوسرے روز ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ ٹیم نے بچوں کو خون کا بہاؤ کنٹرول کرنے، سی پی آر، فریکچر مینجمنٹ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی حالات میں مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے مختلف طریقوں کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان کے مطابق محفوظ معاشرے اور حادثات پر فوری قابو پانے کے لئے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے، اس سلسلے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں