مانسہرہ ، اےایس ڈی ای او آفس بھیرکنڈ سرکل خاکی میں پرائمری مدارس کے لئے مفت درسی کتب کی تقسیم کاآغاز

منگل 14 مئی 2024 21:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اےایس ڈی ای او آفس بھیرکنڈ سرکل خاکی میں پرائمری مدارس کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت درسی کتب کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب کے بعد محب الرحمن سواتی فوکل پرسن برائے تعلیم ، مشیر برائے سیاحت وثقافت زاہد چن زیب ،اے ایس ڈی ای او سرکل خاکی راجہ تاثیر احمد ،حفیظ الحق سنٹر انچارج سرکل خاکی ،فیضان جہانگیری سینئر نائب صدر آ ل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ،خضر محمود اور دیگر اساتذہ نے کتب کی تقسیم کا آغاز کیا۔درسی کتب کی تقسیم کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔جو چار دن میں درسی کتب کی تقسیم مکمل کرےگی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں